بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔
شارجہ اور مسقط کے بعد فلائی جناح کی پروازیں بحرین کے لیے اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
فلائی جناح نے اسلام آباد سے بحرین کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پہلی پرواز 13 جون کو اسلام آباد سے بحرین روانہ ہوگی جبکہ اسلام آباد سے ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعرات کو آپریٹ کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بحرین کے لیے اے تھری ٹونٹی طیارے استمال کیے جائیں گے۔




















