پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ لاہور کے مختلف اضلاع میں دیگر ہائبرڈ بسیں بھی چلائی جائیں گی۔
دوران اجلاس بلال اکبر نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام متعارف کروایا گیا، باقی شہروں میں بھی سرکاری بسوں پر لاہور جیسی ہی سبسڈی ہے۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی مشتاق احمد نے راولپنڈی میں بسوں کے فقدان پر وزیر ٹرانسپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بسوں کا تمام پیسہ صرف لاہور پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تمام شہر ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی فنانس ایوارڈ کا تمام پیسہ بھی لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے، چھوٹے علاقوں میں محرومیت کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رانا آفتاب احمد نے کہا کہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹریفک جام رہتا ہے، یہ بسیں کن سڑکوں پر چلائیں گے جہاں ٹریفک کے مسائل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رانا آفتاب احمد نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام ختم ہوگیا آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔

















