Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک

چین کے شہر گیوشی کے پرائمری اسکول میں ایک خاتون نے چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

چین کے جنوبی صوبے جیانگ سی کے ایک پرائمری اسکول میں چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں یا نہیں۔

یہ حملہ جیکسی شہر کے ایک اسکول میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے کے قریب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک 45 سالہ خاتون نے کی جس نے چاقو کا استعمال کیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسکول کے والدین نے حملے کی خبر سن کر اپنے صدمے اور خوف کا اظہار کیا ہے۔

چین میں حالیہ مہینوں میں چاقو کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مئی میں جنوبی صوبے یوننان کے ایک ہسپتال میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے دو افراد کو ہلاک اور 21 کو زخمی کر دیا تھا۔

گزشتہ سال اگست میں یوننان کے ایک رہائشی ضلع میں ذہنی بیماری میں مبتلا ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے۔

اسی سال جولائی میں جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک کنڈر گارٹن میں چاقو کے وار سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں