Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری

اسلام آباد: پیمرا نے عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری کردیں۔

پیمرا نے عدالت میں زیر سماعت معاملات پر تمام ٹی وی چینلز کو نئی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

پیمرا کے مطابق زیر سماعت معاملات پر پروگرام معلوماتی انداز میں نشر کیے جاسکتے ہیں، عدالت میں زیر سماعت معاملات کو معروضی طور پر ہینڈل کیا جائے گا۔

پیمرا نے ہدایت کی کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جو عدالت، ٹربیونل یا کسی دوسرے عدالتی یا نیم عدالتی فورم کے فیصلے کو متاثر کرتا ہو۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت معاملات صرف عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لئے نشر کیے جاسکتے ہیں۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ زیر سماعت معاملے کی ممکنہ قسمت کے بارے میں تجاویز جو عدالت، ٹریبونل وغیرہ کی طرف سے طے شدہ فیصلہ کو متعصب کرتی ہو، نشر نہیں کیا جائے گا۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروگراموں میں ایسی کوئی خبر یا مباحثہ نشر نہیں کیا جائے گا جس سے جاری انکوائریوں، تحقیقات یا ٹرائلز پر اثر انداز ہو۔

پیمرا نے مزید کہا کہ تمام ٹی وی چینلز کی جانب سے ایک غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی کی تشکیل بارے پیمرا کو اطلاع دی جائے گی جو ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔

متعلقہ خبریں