نیوزی لینڈ کے نایاب اور معدوم ہویا نامی پرندے کے ایک پنکھ نے نیلامی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
نیوزی لینڈ کے معدوم ہویا نامی پرندے کا ایک پنکھ نیلامی میں 28417 امریکی ڈالر (پاکستانی 79 لاکھ روپے) میں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویب ز آکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس پنکھ کی قیمت 3 ہزار ڈالر تک متوقع تھی لیکن اس نے 450 فی صدر اضافے کے ساتھ پنکھ کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہویا نامی پرندہ نیوزی لینڈ کے ماوری قبیلے کے لوگوں کے لئے مقدس مانا جاتا ہے، ان کے پروں کو اکثر سرداروں اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے سر کے ٹکڑے کے طور پر پہنا جاتا تھا اور اس کو تحفے یا تجارت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

نیوزی لینڈ کے عجائب گھر کے مطابق اس پرندے کے بارے میں آخری تصدیق 1907 میں ہوئی تھی لیکن اس کے بعد بیس سے تیس سال تک غیر مصدقہ نظارے کی اطلاع ملی تھی۔
ہویا نیوزی لینڈ میں واٹل برڈ خاندان کا ایک چھوٹا سا گانے والا پرندہ تھا اور اپنی چھلانگ لگانے کی صلاحیتوں اور خوبصورت پلمے کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔
ویب کے نیلامی گھر میں آرائشی آرٹس کی سربراہ لیہ مورس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز فروخت ہونے والا پنکھ حیرت انگیز طور پر بہترین حالت میں تھا، جو کہ حیران کن ہے۔
نیوزی لینڈ میں ماوری ساختہ اشیاء کی حفاظت کے نظام کے تحت پنکھ کو ٹونگا ٹوٹورو کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس نظام میں لائسنس رکھنے والوں کو ہی اسے خریدنے کی اجازت تھی اور یہ وزارت ثقافت و ورثہ کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتا تھا۔




















