لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی خیرت دریافت کی اور ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہٰی نے حافظ نعیم الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں امیر جماعت اسلامی بنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ضمانت پر منگل کو رہا کیا گیا ہے۔

















