Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا خصوصی ویڈیو پیغام

وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو قدرت نے لامحدود صلاحیتوں سے نوازا ہے، نیلم جہلم اور کروٹ جیسے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ہمیں بہترین مواقع دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کو ہائیڈرو پاور اور سیاحت کے شعبے سے منسلک منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے۔

 انوارالحق نے مزید کہا کہ کوہالہ اور آزاد پتن کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جے سی سی کے اجلاس کے موقع پر سب کی توجہ گلگت بلتستان کے وسائل پر مبزول کرانا چاہتا ہوں، گلگت بلتستان آبی وسائل سے مالامال بہت اہم خطہ ہے، دنیا کے بڑے گلیشئیر اس خطے میں موجود ہیں,۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز1 کے توانائی منصوبوں نے بجلی کی فراہمی میں 100 فیصد اضافہ یقینی بنایا، ہائیڈرو پاور کے 2 منصوبے بہت اہم ہیں، اسلام آباد سےکاشغر کو جوڑنے والی واہد شاہراہ کراکرم کو سلائیڈنگ اور سیلاب نے متاثر کیا، شاہ راہ کراکرم کے متاثرہ روٹ کو فیز 2 کے ذریعے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں