Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یو اے کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ، پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشارے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی، مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز زبردست تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح کو عبور کرگیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں