Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش، سمندری طوفان ’ریمل‘ کا خطرہ، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان ’ریمل‘ کے خطرے کے پیش نظر 8 لاکھ افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

سمندری طوفان ’ریمل‘ کے خطرے کے پیش نظر بنگلہ دیش کی تین بندرگاہیں اور دوسرے سب سے بڑے شہر چٹاگانگ کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے۔

800,000 seek shelter as Bangladesh braces for cyclone

قدرتی آفات سے متعلق اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقے سمندری طوفان آج کسی بھی وقت ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان ’ریمل‘ آج کسی بھی وقت جنوبی ساحل اور ہمسایہ ملک بھارت کے کچھ حصوں سے ٹکرائے گا، بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

حالیہ دہائیوں میں بنگلہ دیش میں سمندری طوفانوں سے لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، لیکن آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے اس کے گنجان آباد ساحل سے ٹکرانے والے سپر طوفانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

800,000 seek shelter as Bangladesh braces for cyclone - eNCA

محکمہ موسمیات کے سینئر عہدیدار محمد ابوالکلام ملک نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سمندری طوفان ’ریمل‘ کی لہریں عام فلکیاتی لہروں سے 12 فٹ (4 میٹر) تک بلند ہو سکتی ہیں جو خطرناک ہو سکتا ہے۔

حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے خبردار کیا ہے اور خطرے والے علاقوں میں رہنے والوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں