اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں، اسرائیلی فوج کے رفح میں پناہ گزین کیمپ پرحملے میں 75 افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق رفح میں یواین آر اے کے گودام کے قریب پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی جس میں زیادہ تر بچوں اور خواتین سمیت 75 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی بمباری سےرفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی جس کے باعث بڑی تعدادمیں شہادتیں ہوئیں۔
آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے کئی افرادکی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداءکی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملےکےمقام پرحماس کے اہم ارکان موجودتھے۔




















