Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیجی بنگال کے بعد طوفان ریمل بھارت سے ٹکرا گیا

خلیجی بنگال کے بعد طوفان ریمل بھارت سے ٹکرا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بنگلا دیش کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

طوفان ریمل کے پیش نظر کولکتہ  ایئرپورٹ پر آج صبح تک فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ساحلی علاقوں پر 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں