آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نےسمندرمیں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت نےکارروائی کی، ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں منشیات ضبط کر لی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ہزاروں ڈالرزہے، منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی مؤثرنگرانی کانتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ کے جنگی جہازاسمگلنگ، قزاقی کی روک تھام کیلئے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

















