وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میئر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں لندن کے میئر صادق خان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے بھی خاص طور پر گفتگو ہوئی۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

















