Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی فارم 45 پر پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گئے جعلی فارم 45  پر پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

این اے 236 اور این اے 242 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق الیکشن پٹیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل میں این اے 236 اور این اے 242 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق ایم کیوایم کے ایم این اے مصطفیٰ کمال اور حسان صابر نے جواب جمع کرادیا۔

الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گئے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آر او پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی نے جو فارم 45 جمع کرائے ہیں وہ جعلی ہیں، پی ٹی آئی نے فارم 45 کو کہیں چیلنج بھی نہیں کیا۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گئے جعلی فارم 45 پر تو ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب فارم 47 بن رہا تھا تب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے آر اوز کے دفاتر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا، گھیراؤ کرنے کے بجائے ان کو تو آر او کے پاس ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں