Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیتن یاہو نے غزہ معاہدہ قبول کیا تو حکومت سے نکل جائیں گے، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

اسرائیل کے دائیں بازو کے وزرا نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ غ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامر بن گویر نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ نیتن یاہو نے غزہ معاہدہ قبول کیا تو ہم حکومت سے نکل جائیں گے۔

اسرائیلی وزیر نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ (ایکس) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ  اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی معاہدے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے تو ہم حکومت کو تحلیل کر دیں گے۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ امریکی معاہدے کو غیر ذمہ دارانہ قراردیا۔

اسرائیلی وزیر کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ اگر حماس نے مجوزہ تجویز پر اتفاق کرلیا تو اسرائیل بھی بائیڈن کی تجویز پر رضامند ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی تین حصوں پر مشتمل تجویز 6 ہفتے کی جنگ بندی کے ساتھ شروع ہوگی جس میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) غزہ کے آبادی والے علاقوں سے نکل جائیں گے۔

بعد ازاں، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی اور مشیر نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ منصوبے کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ اچھا نہیں ہے لیکن پھر بھی اسرائیل اسے قبول کرتا ہے۔

ادھر حماس نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ بائیڈن کے بیانات اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے جنگ بندی کی تجویز مثبت تھی۔

متعلقہ خبریں