Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

امریکہ کی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے کے جرم میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یووا گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ایوان نمائنگان میں عالمی فوجداری عدالت کے خلاف پابندی کے بل کے حق میں 247 اور مخالفت میں 155 ارکان نے ووٹ ڈالے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے باوجود اس بل کو سینیٹ کی منظوری سے بھی گزرنا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی میں شامل ری پبلکن اور ڈیموکریٹک اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ بل متنازعہ ہے اور سینیٹ سے اس کی منظوری کے امکانات محدود ہیں۔

متعلقہ خبریں