روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غیرملکی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےروسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماسکو کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ سلامتی کو خطرہ ہوا تو کسی بھی ہتھیار کا استعمال قابل قبول ہوگا۔ ہمارا جوہری اصول کئی خطرات میں ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یوکرین جنگ کے اب تک حاصل نتائج سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ جنگ ختم کرنا ہے تو مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور امن عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کانیٹوکےرکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغرب نے بارہا روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا جو غلط ہے۔امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے۔




















