Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفتیش کرنا چاہتے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایف آئی اے کا نوٹس آیا، بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے ساتھیوں کے خلاف دہشتگردی کے پرچے ہوئے، ہمارے ساتھی رہا ہو کر باہر آتے ہیں تو دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے، آپ کا جرم یہ ہے کہ آپکا تعلق سب سے بڑی جماعت سے ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بھی ایف آئی اے میں بلایا گیا، ڈی جی ایف آئی اے کو اس ایوان میں بلانا چاہیے، ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھا جائے تم ریاست ریاست کے ملازم ہو، ریاست ہے تو پارلیمنٹ ہے ڈی جی ایف آئی اے سپریم نہیں ہے، ڈی جی ایف آئی اے کو بتایا جائے پارلیمنٹ سپریم ہے، میں نے انہیں بابر اعوان کے ذریعے نوٹس بھجوایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بنانا ریپبلک ہے، یہ کیا کر رہے ہیں سب بند ہونا چاہیے، ہم نے بہترین ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ بنائے ہوئے ہیں۔

عمرایوب نے کہا کہ کل حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی تصاویر دکھائی ہیں، ہمارے ملک میں کیا ہورہا ہے؟ کیا کوئی جمہوریت ہے، اسٹیٹ ہے تو پارلیمنٹ ہے، آپ اسٹیٹ کے ٹول ہیں۔

متعلقہ خبریں