Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے 3 لاکھ عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے بے دخل کردیا

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے سالانہ حج کے آغاز سے قبل لاکھوں غیر رجسٹرڈ عازمین کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 18 لاکھ عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تھے، جب کہ رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔

اس لیے سعودی حکومت نے ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے تھے جن میں سے ایک حج کے لیے این او سی کا حصول بھی ہے۔

اس اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران مکہ کے مقدس شہر سے ایک لاکھ 53 ہزار 998 ایسے غیر ملکیوں کو نکالا گیا ہے جو مطلوبہ حج ویزوں کے بجائے سیاحتی ویزوں پر سفر کر کے پہنچے تھے۔

اس کے علاوہ سعودی حکام نے دیگر ایک لاکھ 71 ہزار 587 افراد کو گرفتار بھی کیا جو سعودی عرب میں مقیم تھے لیکن مکہ کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس حج پرمٹ تھے۔

رواں برس سعودی عرب میں 14 جون سے مناسک حج کا آغاز ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 16 جولائی کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں