Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر حملہ، 10 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر حملے میں 10 افراد ہلاکر 33 زخمی۔

غیر ملکی ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندو یاتریوں کی بس کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، فائرنگ کے باعث بس کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہندر یاتری  ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے جب کہ مقامی لوگوں کی بدولت پولیس نے ہندو یاتریوں کو کھائی سے باہر نکالا۔

متعلقہ خبریں