Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وقت آنے پر دوسری شادی کروں گا، اظہر علی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظر علی کا کہنا ہے کہ پہلی شادی ارینج ہوئی تھی اور دوسری کی اجازت ہے، اچھی لڑکی اور ٹھیک وقت پر دوسری شادی سے متعلق فیصلہ کروں گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی 2007 میں گھر والوں کی مرضی سے ہوئی جس سے میرے 3 بچے ہیں۔

دوسری شادی کے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ مجھے بیگم سے دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن یہ فیصلہ درست وقت پر کروں گا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کا فیصلہ دیکھ کر کروں گا، اگر وقت مناسب ہوا اور کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو پھر فیصلہ کروں گا لیکن ابھی ایسی کوئی صورتحال نہیں۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ میں اہلیہ سے کچھ نہیں چھپاتا، کوئی بھی مسئلہ ان سے شیئر کر لیتا ہوں، اہلیہ کو مجھ پر بھروسہ ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ انھوں نے دوسری شادی کی اجازت دی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں