وزیراعظم شہباز شریف نے جلد حیدرآباد کے دورے کی یقین دہانی کرا دی۔
رکن اسمبلی ایم کیو ایم سید وسیم حسین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، رکن اسمبلی نے سانحہ پریٹ آباد گیس سیلنڈر دھماکے میں لواحقین کی دلجوئی کے لئے حیدرآباد دورے کی دعوت دی۔
متحدہ رکن قومی اسمبلی نےسانحہ پریٹ آباد کے شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں کے لیے 50 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے دیے جائیں۔
متحدہ رکن نے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے متاثرین کے ہرگھرسے ایک سرکاری نوکری بھی دی جائے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جلد حیدرآباد کے دورے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ حیدرآباد شہدا کے اہل خانہ اورزخمیوں کے درمیان پہنچ کراعلان کروں گا۔

















