Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم کردی۔ 

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ فارم ب کے عمل نے غیر متناسب طور پر غریب آبادیوں کو متاثر کیا ہے، وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں