Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص

کراچی: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کراچی سیف سٹی فیز ون منصوبے کے ریڈ زون ایئرپورٹ کوریڈور میں 1300 نئے کیمرے نصب ہوں گے جس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس ویڈیو سرویلینس سسٹم کے تحت کراچی میں 2 ہزار نئے مقامات پر 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولیس سرویلینس کیمروں کی تنصیب کی منصوبہ بندی کے لیے 16 لاکھ 34 ہزار روپے مختص ہیں۔

متعلقہ خبریں