Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عماد وسیم

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، وہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا اور مجھے وہ فنش کرنا چاہیے تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ اس ایونٹ میں ہم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش نہیں کیا، ایک یا دو کھلاڑی کا قصور نہیں، بطور ٹیم ہارے ہیں، بھارت والا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، ہارنا نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت والے میچ میں پلان تھا اس کو آخر تک لے کر جانا تھا، میں پلان کے تحت کھیلنے کی کوشش کررہا تھا مگر اس پر عمل نہ کرسکا، 17 ویں اوور میں کم رن ہونا مایوس کن تھا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت والے میچ میں 100 فٹ تھا اس لیے ہی کھیلا تھا، جب میچ ہارتے تو لوگ باتیں کرتے ہیں، میڈیا میں کچھ ایسی باتیں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ہماری شکست کی وجہ ہمارا مائنڈ سیٹ تھا، ناکامی کا خوف ذہن سے نکال کر کچھ نئے کی کوشش کرنا ہوگا، دیگر ٹیموں نے بھی سوچ بدلی ہے، ہم پیچھے اس لیے گئے ہیں کہ ہمارا وہ مائنڈ سیٹ ان جیسا نہیں۔

متعلقہ خبریں