Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 8 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک ہی حملے میں اسرائیل کے 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا، حماس کی جانب سے اسرائیلی ٹینک کو راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے یہ حماس کا اب تک کا یہ سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حماس کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں  صبح 5 بجے کے قریب اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے ظلم وبربریت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جب کہ ان حملوں میں 85 ہزار سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں