عالمی رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے یہ خاص موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے بندھنوں کو مزید مضبوط کرے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سب خوش اور سلامت رہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک پیش کرتے ہیں۔




















