Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر صاحب نے سندھ میں امن وامان پر نہیں، کچے کے ڈاکوؤں پر بات کی، حارث نواز

سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ صدر صاحب نے سکھر اجلاس میں سندھ میں امن وامان پرنہیں بلکہ کچے کے ڈاکوؤں پربات کی۔

سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے بول نویز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب کل کے اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر بات کرتے، جبکہ صدر صاحب نے سندھ میں امن وامان پر نہیں کچے کے ڈاکوؤں پربات کی۔

حارث نواز نے کہا کہ اس سے یہ تاثر گیا کہ آپ کو کراچی کی کوئی فکر نہیں، جبکہ اجلاس میں ایک ایجنڈاجس میں کراچی، اندورن سندھ، کچےکا علاقہ ہوناچاہیےتھا۔

سابق وزیرداخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں، جبکہ موبائل وغیرہ چھیننے کےدوران لوگوں کومار دیتےہیں۔

حارث نوازنے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ کسی وجہ کےبغیر پہلے مارتے ہیں پھر چیزیں لےجاتے ہیں، ایسالگ رہا ہےکہ جان بوجھ کرحالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ایک نہتےنوجوان سے چلیں موبائل چھین لیں پر مارکیوں دیتےہیں، کراچی کے نوجوانوں کے پاس جاب ہے نہیں تواور کیا کریں گے، تعلیم ہے پر ملازمت نہیں بوڑھے ماں باپ کا بوجھ، بہن کی شادی کرنی ہے۔

حارث نوازنے کہا کہ بات یہ ہےکراچی میں بھی اچھےایس ایچ تعینات کرنےکی ضرورت ہے، جبکہ پولیس محکمےمیں میرٹ پراچھےلوگوں کو رکھناچاہیے۔

سابق وزیرداخلہ سندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ  کچے میں وڈیرے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو کنٹرول نہ کیاتومسئلہ حل نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں