Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے یوکرین میں شہری اہداف پر حملے کے الزام میں روس کےفوجی سربراہ  اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں۔

ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک  کے درمیان میں ہونے والے میزائل حملے  شامل ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روس کے آرمی چیف  اور سابق وزیر دفاع کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔

متعلقہ خبریں