Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپال میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 20 افراد ہلاک

نیپال میں شدید بارشوں  نے تباہی مچادی،کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکے مطابق نیپال  میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔

بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو روز کے دوران متعدد  افراد زخمی بھی ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 جبکہ بجلی گرنے کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں