شارجہ میں ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد عمارت کے فلیٹوں کو حکام نے خالی کرا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جمال عبدالناصر اسٹریٹ پر واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس، ایمبولینس اور پولیس کی کئی ٹیمیں پہنچ گئیں جس کے بعد پوری عمارت کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے حکام کی جدوجہد کے دوران خالی کرائے گئے رہائشی ٹاور کے نزدیک ہی موجود ہیں۔




















