Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کے خاتمے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے خاتمے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہےہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متعلق سیکیورٹی جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع اور فوج کی اعلیٰ کمان  نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی مسلح قوت کو ختم کرنے کے آخری مرحلے میں ہے۔

حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی افواج کے ہاتھوں  اب تک غزہ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں