Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں

اگر آپ بچوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں والدین کی جانب سے فونز کے استعمال اور لڑکپن میں بچوں میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

تحقیق میں 10 ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کو شامل کیا گیا جن میں 12 اور 13 سال کے بچے شامل تھے، 72.9 فیصد والدین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے سامنے اسکرینوں کو استعمال کرتے ہیں۔

  والدین پر کی جانے والی اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ افراد کے فون استعمال کرنے کے دورانیے میں معمولی اضافے سے بچوں کے اسکرین ٹائم میں 40 منٹ تک کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عہد میں ہو کوئی اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزار رہا ہے جو ویسے تو بری عادت نہیں، مگر بچوں میں اس کے حد سے زیادہ استعمال کا خطرہ بڑھتا ہے، اس سے بچوں کی نیند کا دورانیہ اور معیار گھٹ جاتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ خود ان کے سامنے زیادہ اسکرین کا استعمال نہ کریں۔

متعلقہ خبریں