چین نے اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے الزام میں تائیوان کی کشتی کو ضبط کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ اس نے منگل کی رات تائیوان کی ایک کشتی کو اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے پر قبضے میں لے لیا ہے جس میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
تائیوان نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کشی کو رہا کرے جس میں دو تائیوانی اور تین انڈونیشی باشندے شامل ہیں۔
تائیوان کے حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی ہے کہ کشتی چین کے ساحل سے 2.8 ناٹیکل میل (5.1 کلومیٹر) کے فاصلے پر چین کی سمندری حدود میں پکڑی گئی تھی۔
چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈیجن نے کہا کہ ماہی گیری کے جہاز نے ماہی گیری پر پابندی کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر سمندر میں سفر کیا.
لیو ڈیجن نے یہ بھی الزام لگایا کہ کشتی نے مچھلی پکڑنے کے غلط آلات کا استعمال کیا اور سمندری ماہی گیری کے وسائل کو نقصان پہنچایا۔




















