Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں؟ حکومت نے اہم بیان جاری کر دیا

محرم الحرام میں انٹرنیٹ سے متعلق حکومت نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بند کی جاسکتی ہے۔ شدت پسندی کے خلاف علمائے کرام اور معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر کسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر مقدمات سے متعلق پنجاب پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں ایک سیل بنایا جارہا ہے، بچوں اور خواتین پر درج مقدمات میں ریاست مدعی بنے گی۔

متعلقہ خبریں