بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُن کو عروسی لباس زیبِ تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکارہ کی ان تصاویر سے مداح یہ سمجھنے لگے کہ نورا فتیحی نے خاموشی سے شادی کرلی۔
نورا فتیحی نے یہ برائیڈل شوٹ ایک معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر کیلئے کرایا ہے اور کیپشن میں اس کی وضاحت سے مداحوں کا تجسس ختم ہوا۔
اداکارہ کے مداح دلہن کے کپڑوں کے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ نورا کو بھی جلد حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔




















