Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم، لیبر پارٹی کے سربراہ نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا ہے جس کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نو منتخب برطانوی وزیر اعظم نے کابینہ کی تشکیل شروع کر دی ہے۔

 کئیر اسٹارمر نے اپنے کابنیہ کے مختلف عہدوں پر خواتین کو تعینات کیا، جبکہ نومنتخب وزیراعظم ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

 پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا ہے، جان ہیلے وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے، اور ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔

یوویٹ کُوپر برطانیہ کے نئے وزیرِ داخلہ ہوں گی، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں، جبکہ عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں