نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے نام خط میں حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے خطے کےلوگوں کی جانب سے ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی فورسز کی حمایت ایران کی بنیادی پالیسی ہے۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ نے گزشتہ روز مسعود پزشکیان کو جیت پر مبارکباددی تھی۔




















