روس نے یوکرین میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مذمت کو دُہرا معیار قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ میں مستقل روسی مندوب ویسلی نیبینزیا نے سوال کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کیف واقعے کی مذمت کی جبکہ سیوستاپول حملے پر خاموشی کیوں اختیار کی؟
ویسلی نیبینزیا نے کہا کہ یوکرین میں کچھ ہو تو گوتریس اور ان کے ترجمان فوری مذمت کو آتے ہیں۔
روسی مندوب نے مزید کہا کہ کیف میں بچوں کے اسپتال کو ناروے کے دیے گئے میزائل نظام نے نشانہ بنایا۔ناروے بتائے کہ اس نے یوکرینی فوج کو اجازت دی کہ میزائل نظام رہائشی علاقے میں رکھے؟




















