لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کو بارہ سو چوبیس فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی غریب کی زندگی آسان کرنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مزدوروں کے لئے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں بارہ سو چوبیس فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹل بنانے کی منظوری بھی دی جب کہ وزیر اعلی کے احکامات پر پنک بٹن کی بحالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ارب روپے کی واجبات الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم بھی دیا جب کہ شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، لاہور میں 122 مقامات پر پنک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری موبائل فون نا ہونے کی صورت میں 15 پنک بٹن کے ذریعے پولیس کی فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

















