Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ایکس اکاؤنٹ پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ویزا کیلئے درخواست دینے سے قبل اہم تجاویز

اہلیت کے تمام تقاضوں کو پورا کریں:

 یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری دستاویزات ہیں اور آپ ویزا کی قسم کے لیے درکار تمام مخصوص تقاضے پورے کرتے ہیں۔

اپنے ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کریں:

 امریکی ویزا افسر کو دکھائیں کہ آپ کے پاس اپنے دورے کے بعد وطن واپس آنے کی وجوہات ہیں۔ اپنی حُب الوطنی کا اظہار کریں۔

انٹرویو کے لیے تیاری کریں:

عام انٹرویو کے سوالات کے جوابات دینے کی مشق کریں اور اپنے سفر کا مقصد واضح طور پر بیان کریں۔ سچی معلومات فراہم کریں اور اپنے ارادوں کی درست نمائندگی کریں۔

یاد رہے کہ مذکورہ تجاویز محض معلومات عامہ اور رہنمائی کیلئے ہیں۔ ویزا درخواستوں کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ تازہ ترین معلومات اور درخواست کے طریقہ کار کیلئے ہمیشہ امریکی محکمہ خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ دیکھیں۔

متعلقہ خبریں