آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اچھی نیند کے لئے کونسا طریقہ آزمانا چاہیے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیند اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہر ماہ اپنی آمدنی کا کچھ حصہ بچانا شروع کر دیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ کہ ہر ماہ بچت کرنے والے افراد زیادہ پرسکون رہتے ہیں جبکہ مستقبل کے بارے میں زیادہ پرامید بھی ہوتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ کم آمدنی والے افراد اگر بچت کرنا شروع کر دیں تو زندگی کے حوالے سے ان کا اطمیان زیادہ کمانے والوں جتنا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ماہ معمولی بچت سے بھی مالی تناؤ گھٹ جاتا ہے جبکہ غیر متوقع حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ بچت سے نیند کا معیار بھی بڑھتا ہے جبکہ مختلف ذہنی امراض جیسے انزائٹی یا ڈپریشن کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زندگی کے اہم واقعات جیسے کسی نئے گھر میں منتقل ہونے یا شادی کرنے سے ذہنی صحت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کے مقابلے میں ملازمت سے محرومی یا اولاد کی پیدائش سے ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو جس حد تک ممکن ہو سکے بچت کرنی چاہیے تاکہ ان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔




















