Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔ 

ایک ویڈیو بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا انتظار پورا پاکستان کررہا ہے اور امید ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کا شاندار استقبال ہوگا اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے گراؤنڈ پر کام کیا ہے اور  چیمپئنز ٹرافی کے لیے سہولیات بہت اچھی ہیں اور اچھے اسٹیڈیم تیار ہو رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میں تمام ٹیمز، فینز اور میڈیا کے نمائندوں سے کہوں گا کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ یہاں کتنی اچھی سہولیات ہیں۔

متعلقہ خبریں