ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث سری لنکن ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان ونندو ہسارنگا نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان ونندو ہسارنگا نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہسارنگا نے کہا کہ یہ سری لنکا کرکٹ کے بہترین مفاد میں ہے کہ انہوں نے کپتانی کے فرائض سے دستبردار ہونے اور بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے استعفے میں ونندو ہسارنگا نے کہا کہ “سری لنکا کے لیے میری ہمیشہ بہترین کوششیں ہوں گی اور میں ہمیشہ کی طرح اپنی ٹیم اور قیادت کی حمایت کروں گا۔”
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہسارنگا ہمارے بین الاقوامی کرکٹنگ منصوبوں میں ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی رہیں گے۔



















