Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپ میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

یورپ میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کو متعدد شعبوں میں غیرملکی ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔ ڈینش حکومت کی طرف سے ان پیشوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں اسے ورکرز کی کمی کا سامنا ہے۔

اس فہرست میں پہلے 72ملازمتیں تھیں، جن میں اب اضافہ کرکے 141جاب ٹائٹلز فہرست کا حصہ بنا دیئے گئے ہیں، جن کی تفصیل ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ڈینش ایجنسی فار انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ اینڈ انٹیگریشن کی ویب سائٹ پر ان جابز کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں