پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کے خلاف کی جانے والی ہڑتال ختم کر دی ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی سے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کر دی ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے خصوصی کمیٹی کو ہڑتال کے اسباب اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے اثرات پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔
کمیٹی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
خصوصی کمیٹی سے ملاقات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر فلور ملز نے ہڑتال مؤخر کردی۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر کی فلور ملز کل سے معمول کے مطابق کام کریں گی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر خوراک پنجاب کے خصوصی تعاون کی ستائش کی۔

















