سرگودھا میں نوجوان نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی۔
سرگودھا کے علاقے شاہپور میں نوجوان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے چارہ کھانے پر درانتی کے وار سے بھینس کی زبان کاٹ دی جب کہ شاہپور سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
شاہپور کے نواحی قصبہ جلال پور جدید میں ملزم بلال رکشہ پر جانوروں کے لیے چارہ لے کر جارہا تھا کہ قریب کھڑی بھینس نے چارے کو منہ مار لیا جس پر ملزم محمد بلال نے درانتی کے وار کرکے زبان کاٹ دی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہ پور سٹی شیخ صفدر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے محمد نذیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

















