Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ، امریکا کا ردعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف پر لگائی گئی پابندی پر امریکا کا ردعمل آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ آئینی، جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں، ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وسیع تر اصولوں میں قانون کی حکمرانی، قانون کی تحت مساوی انصاف شامل ہے۔ لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

متعلقہ خبریں