Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری و خانگی ملازمین اب 60 کی بجائے 65 سال میں ملازمت سے ریٹائر کیے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مابعد سبکدوشی مالی حالات کو استحکام بخشنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویژن 2030 کے تحت کیے جانے والے اصلاحات کا حصہ ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔

سعودی عرب کے وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبے کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پر اس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

متعلقہ خبریں