پی ائی اے کا 9 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہوگیا ہے۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوا اور 11جون تک جاری رہا، جبکہ بعد از حج آپریشن 20 جون سے شروع ہوا اور 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔
بعد از حج آپریشن میں کل 143 پروازیں آپریٹ کی گئی تھیں، جس میں جدّہ کے لیے 61 اور مدینہ کے لیے 82 پروازیں آپریٹ ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 34,663 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔
ان میں 19278 سرکاری عازمین حج، 14754 پرائیویٹ عازمین حج، اور 631 خدام نے حج کی سعادت حاصل کی جبکہ حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی، حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

















